آگئے سرکار میرے آگئے سرکار

syed shajar ali manqabat

آگئے سرکار میرے آگئے سرکار
آمنہ بی کے آنگن میں ہے رحمت کی بوچھار

حور و غلماں جن و بشر سب لوریاں گائیں گے
جس کی چمک سے چہرے کی تارے شرمائیں گے
رب نے بھیجا جس کو بنا کر رحمت ہر عالم
ہاں ان کی حسان صحابی نعت سنائیں گے
جن کے لیے ہر ایک زباں میں پڑھیں گے سب اشعار

طَلَعَ ٱلْبَدْرُ عَلَيْنَا – مِنْ ثَنِيَّاتِ ٱلْوَدَاع
وَجَبَ ٱلشُكْرُ عَلَيْنَا – مَا دَعَا لِلّٰهِ دَاعَ
أَيُّهَا ٱلْمَبْعُوثَ فِينَا – جِئْتَ بِالْأَمْرِ ٱلْمُطَاع
جِئْتَ شَرَّفْتَ ٱلْمَدِينَة – مَرْحَبًا يَا خَيْرَ دَاع

آپ کے گھر میں کون بھلا اے آمنہ بی آیا
جس کا چہرہ دیکھنے کو ہر ایک نبی آیا
روشن روشن گھر آنگن ہے روشن سارا گھر
نور کا صدقہ بانٹنے جانے کون سخی آیا
جس کی ضیاء سے مکے کے ہیں بام و در ضوبار

چاند بھی ہے روشن جس سے وہ بچہ جھولے میں
چاند سراپا ہے یا چاند سا چہرہ جھولے میں
جن کی بلائیں لیکر حوریں بلہاری جائیں
دکھتا ہے انسان یہ جانے کیسا جھولے میں
ہے رب کا محبوب یہی ہے نبیوں کا سردار

ہجرت کی شب مولا کو بستر پہ سلائیں گے
ساتھ اپنے بو بکر کو لے کر طیبہ جائیں گے
آہٹ قدموں کی جب طیبہ والے پائیں گے
جھوم جھوم کے طیبہ والے نعت سنائیں گے
بولے گی طیبہ کی ساری گلیاں اور بازار

جھوم رہے ہیں دیوانے اور مست ہے ہر انساں
آج ملا مخلوق کو ہے ہر اک غم کا درماں
آج شجر ہے وہ آیا جس پر ہر شے صدقے
جس کی آمد آمد سے ہیں ہر جانب خوشیاں
پی کے شراب عشق محمد مست ہیں سب میخار

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *