چین دل مومن پاتا ہے حیدر حیدر کہنے سے
اور منافق جل جاتا ہے حیدر حیدر کہنے سے
اللہ اللہ نام حیدر کتنی ہیبت والا ہے
آج بے حیدر تھرا تا ہے حیدر حیدر کہنے سے
جب بھی کوئی مشکل آئے حیدر حیدر کہنے لگو
طوفان غم ٹل جاتا ہے حیدر حیدر کہنے سے
کس کے دل میں عشق علی ہے کس کے دل میں بغض علی
اس کا پتہ بھی چل جاتا ہے حیدر حیدر کہنے سے
باب شہر علم نبی سے جو بھی محبت کرتا ہے
علم کی دولت وہ پاتا ہے حیدر حیدر کہنے سے
ماں تو اس کی ایک ہی ہوگی لیکن ہوں گے باپ انیک
جس کا چہرہ مرجھاتا ہے حیدر حیدر کہنے سے
جو ہے علی کا چاہنے والا اس کے دل کے گلشن کا
غنچہ غنچہ کھل جاتا ہے حیدر حیدر کہنے سے
حیدر حیدر جو کہتا ہے قرب خدا پا جاتا ہے
شاد اسے رب مل جاتا ہے حیدر حیدر کہنے سے