اپنے لہو سے حضرت شبیر لکھ گئے

kainat husain naat

اپنے لہو سے حضرت شبیر لکھ گئے
نوک سنا پہ نعرہ تکبیر لکھ گئے

تا حشر اپنے نام وفاکی کتاب میں
بیٹے تمہارے زینب دلگیر لکھ گئے

لالچ تو دے رہا ہے انہیں تخت و تاج کا
جو حر کے نام خلد کی جاگیر لکھے گئے

اونچا رہے گا پرچم اسلام حشر تک
سجدے میں سر جھکا کے یہ شبیر لکھ گئے

لکھ پائیں گے نہ اہل قلم جس کو حشر تک
قرآن کی حسین وہ تفسیر لکھ گئے

کہتے ہیں کس کو جوش شہادت زمین پر
جھولے سے گر کے اصغر بے شیر لکھ گے

ہاں وہ عمر کے واسطے بخشش کی ہے سند
بچپن میں دل حسین جو تحریر لکھ گئے

apne lahu se hazrate shabbir likh gaye

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *