مل ہی جائے گی تمہیں قربت خلیل اللہ کی

مل ہی جائے گی تمہیں قربت خلیل اللہ کی
دل سے کرنا شرط ہے سنت خلیل اللہ کی

ساتھ سارہؑ، ہاجرہؑ کا، اور ذبیح اللہ پسر
زندگی بھر ساتھ تھی رحمت خلیل اللہ کی

پیارے بیٹے کو لٹایا، اور کیا ایسا سفر
نقش بن کر رہ گئی قربت خلیل اللہ کی

ہر گھڑی مانگی دعا، دل میں چھپائے درد کو
پھر کرم سے بن گئی نعمت خلیل اللہ کی

آگ بھی کچھ نہ بگاڑے، وہ بشر بن جائے جب
جس میں ہو سچّی محبت حضرت خلیل اللہ کی

یہ کرم ہے خاص مجھ پہ حیدر کرار کا
جو مشرف کر رہا مدحت خلیل اللہ کی

کلام برائے عید الاضحی
ماشاءاللہ! عید کے پُرنور موقع پر مفتی سید مشرف عقیل کا تازہ کلام منظرِ عام پر آ چکا ہے۔
انہوں نے جذبۂ ایمان، قربانی اور محبتِ خلیل کا ایسا نقشہ کھینچا ہے کہ دل لرز اٹھے اور آنکھیں بھیگ جائیں۔
آئیے! اس روح پرور کلام کو دل سے سنیں اور ایمان کو تازہ کریں۔

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *