کرتا ہوں ذکر احمد مختار با ادب

کرتا ہوں ذکر احمد مختار با ادب
مولا علی کا ہوں میں وفادار با ادب

پیار رسول پاک کا ایک معجزہ سنو
انکو سلام کرتے تھے اشجار با ادب

سیرت رسول پاک کی پیش نگاہ ہے
کرتا ہوں پیش اپنا میں کردار با ادب

ہوتا ہے ذکر شافع روز شمار کا
صف باندھ کر کھڑے ہیں گنا گار با ادب

تجھ پر کرم رضی ہے یہ قطب المدار کا
تو نے جو کہہ دیے ہیں یہ اشعار با اداب

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *