رستہ جس نے تیرے درکا دیکھ لیا

رستہ جس نے تیرے درکا دیکھ لیا
اس نے مولا خلد کا رستہ دیکھ لیا

ابن علی تیری جیسی قرأت ہے کہاں
نوک سناں پہ قراں پڑھتا دیکھ لیا

مژدئے جنت اسکو سنایا جائے گا
جس نے غدیر خم کا رستہ دیکھ لیا

کون ہے مومن کون منافق ہے یاروں
مولا علی کا کرکے چرچہ دیکھ لیا

تیری بلندی تیری سخاوت کیا کہنا
ہر اک کے دامن کو بھرتا دیکھ لیا

اپنے قاتل کو جو پلاتا ہے شربت
ہم نے اک ایسا بھی مولا دیکھ لیا

جس نے علی اکبر کا چہرا دیکھا ہے
اس نے رضی سرکار کا چہرا دیکھ لیا

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *