محبتوں کے ہو تم آسماں رئیس احمد
مداریت کے ہو تم کہکشاں رئیس احمد
تمہارے چاہنے والے یہ کہتے رہتے ہیں
ہمارے دل میں ہیں اب تک نہاں رئیس احمد
سبھی یہ سوچ کے ہیں مطمئن زمانے میں
ہمارے آج بھی ہیں ہم زباں رئیس احمد
ہمیشہ رحمتیں نازل ہوں قبر پر تیری
دعا یہ کرتا ہے ہر مہرباں رئیس احمد
مجھے یقیں ہے مجاہد تیری لحد میں بھی
کرم کریں گے مدار جہاں رئیس احمد
مجاہد مداری



