لی خمسة اطفی بھا حرالوباء الحاطمة المصطفی والمرتضی وبناھما والفاطمة

لی خمسة اطفی بھا حرالوباء الحاطمة المصطفی والمرتضی وبناھما والفاطمة

دین نبی کی شان ہے یہ پنجتن کے نام ہم مومنوں کی جان ہیں یہ پنجتن کے نام
لب پہ رکھو اے مومنو ہر وقت یہ صدا المصطفی والمرتضی وبناھما والفاطمة

مشکل کیا ہے جب گھڑی پڑھ کر تو دیکھنا اس گردش ستائے جب کبھی پڑھ کے تو دیکھنا
کرتی بلائیں دور ہے ایسی ہے یہ دعا المصطفی والمرتضی وبناھما والفاطمة

پیارے نبی کا نام ہے مولا علی کا نام ہے فاطمہ کا نام اور حسنین کا بھی نام
اسم گرامی پانچ یہ ہیں دین کی بقاء المصطفی والمرتضی وبناھما والفاطمة

ہے بات سچ ہیں یہی مقصود کائنات حسنین فاطمہ علی سرکار کائنات
پھیلی انہی کے نام کی عالم میں ہے ضیاء المصطفی والمرتضی وبناھما والفاطمة

بے مثل بے مثال ہیں سردار خلد کے مولا علی کے لال ہیں سردار خلد کے
ملتا ہے پنجتن سے ہی جنت کا راستہ المصطفی والمرتضی وبناھما والفاطمة

تارا تیرے نصیب کا وہ جگمگائیں گے ابن علی تجھے بھی یقینا بلائیں گے
پڑھتا ہوا یہ شاد تو جائے گا کربلا المصطفی والمرتضی وبناھما والفاطمة

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *