madaarimedia

مصطفیٰ آئینۂ دل کو جِلا دیتے ہیں

 مصطفیٰ آئینۂ دل کو جِلا دیتے ہیں پل میں سوئی ہوئی تقدیر جگا دیتے ہیں دینے والا تو ہے رب بانٹنے والے ہیں نبی جسکو جو دیتے ہیں محبوبِ خدا دیتے ہیں پوچھتا مدّعا جب بھی کوئی ہم سے ہے تو ہم گنبدِ خضریٰ کی تصویر بنا دیتے ہیں* مصطفیٰ اپنے تبسّم سے کھلاتے گلُ … Read more

وہ جو ہیں حبیبِ کبریا اپنا جیسا کہتا ہے انہیں

 وہ جو ہیں حبیبِ کبریا اپنا جیسا کہتا ہے انہیں شرم ہی نہیں تجھے ذرا اپنا جیسا کہتا ہے انہیں حسن جنکے حسن پر فدا اپنا جیسا کہتا ہے انہیں عشق کا وہی ہیں مدعا اپنا جیسا کہتا ہے انہیں انبیاء و مرسلین کو ہیں خدا نے معجزے دیئے انکی ذات خود ہے معجزا اپنا … Read more

سرکار کے کب در کی طرف دیکھ رہے ہیں

 سرکار کے کب در کی طرف دیکھ رہے ہیں ہم اپنے مقدر کی طرف دیکھ رہے ہیں ہم مالک کوثر کی طرف دیکھ رہے ہیں پیاسے ہیں سمندر کی طرف دیکھ رہے ہیں آدم ہوں براہیم ہوں موسیٰ ہوں کہ عیسیٰ سب شافع محشر کی طرف دیکھ رہے ہیں یہ ارض و سما اور یہ … Read more

کاش وہ نور کا بہتا ہوا دریا دیکھیں

 کاش وہ نور کا بہتا ہوا دریا دیکھیں میری آنکھیں بھی کبھی گنبد خضراء دیکھیں اب جو مالک کبھی ہم کوئی بھی سپنا دیکھیں بس یہ حسرت ہے کہ سرکار کا جلوہ دیکھیں کل کے مختار ہیں باندھے ہیں شکم پر پتھر میرے آقا کی ادا قیصر و کسری دیکھیں آج سر گرم نظارہ نظر … Read more

بنی ہے سرمۂ چشم فلک مٹی مدینے کی

 بنی ہے سرمۂ چشم فلک مٹی مدینے کی فرشتوں کے ہے ماتھے کی چمک مٹی مدینے کی اگر تو عرش اعظم کی حقیقت دیکھنا چا ہے لگا آنکھوں میں اپنی بے جھجھک مٹی مدینے کی شب اسرٰ لپٹ کر دامن نور مجسم سے گئی ہے منزل قوسین تک مٹی مدینے کی لٹائیں گے جو اپنے … Read more

رازق نہیں ہو قاسم فضل خدا تو ہو

 رازق نہیں ہو قاسم فضل خدا تو ہو تم خالق جہاں نہیں خیر الوری تو ہو مسجود تو نہیں ہو مگر مدعا تو ہو کعبہ نہیں ہو قبلہ اہلِ وفا تو ہو واللہ تم الہ نہیں میرے مصطفیٰ نور الوہیت کا حسین آئینہ تو ہو خود ہی سنبھال لو گے جو میں ڈگمگاؤں گا تم … Read more

مصطفی صل علی صل علی صل علی

 آپ ہیں ختم رسل آپ ہیں محبوب خدا مصطفى صل علی صل علی صل علی مشک و عنبر تیرے تلووں کا غسالہ مانگیں چاند سورج رخ روشن سے اجالا مانگیں زلف واللیل سے شرمائے ہے ساون کی گھٹا مصطفی صل علی صل علی صل علی تیرے سر پر ورفعنا لک ذکرک کا تاج انبیاء پیش … Read more

جگمگاتا ہے ہر ایک گوشہ ذرے ذرے میں تابندگی ہے

 جگمگاتا ہے ہر ایک گوشہ ذرے ذرے میں تابندگی ہے نور کا وہ گگن ہے مدینہ کہکشاں جس کی ہر اک گلی ہے ماورا درک انسانیت سے عظمت عاشقان نبی ہے کوئی صدیق فاروق کوئی کوئی عثمان کوئی علی ہے مصطفیٰ جارہے ہیں سوئے رب کتنی روشن ہے معراج کی شب فرش سے عرش تک … Read more

جلوے بکھیرتا ہوا چمکا حرا کا چاند

 جلوے بکھیرتا ہوا چمکا حرا کا چاند انوار کبریا سے مجلی خدا کا چاند چمکا گیا ہے وادی مکہ حرا کا چاند بطحا کو ہے بنا گیا طیبہ حرا کا چاند جس نے کیا ہے ختم اندھیروں کا سلسلہ آیا ہے لیکے ایسا اجالا حرا کا چاند قرآن حق کا حسنِ خطابت تو دیکھئے یاسیں … Read more

جسے سیار عرش ولا مکاں کہنا ضروری ہے

 جسے سیار عرش ولا مکاں کہنا ضروری ہے اسی کے نقش پا کو کہکشاں کہنا ضروری ہے یقینا وجہ تخلیق جہاں کہنا ضروری ہے محمد کو ضمیر کن فکاں کہنا ضروری ہے ابو بكر و عمر عثمان وحیدر جسکے ہیں تارے نبوت کا انہیں وہ آسماں کہنا ضروری ہے تمہارے سر پہ دستار شفاعت ہوگی … Read more

Top Categories