دل بن گیا ہے مرکز انوار مصطفی
پھر بھی سمجھ میں آئے نہ اسرار مصطفی
اس کی بدل دی صبح مسرت میں شام غم
جس پہ ہوئی ہے بارش انوار مصطفی
ہوتے ہیں عارفان حقیقت کے ہوش گم
سمجھے گا کون رحمت سرکار مصطفی
نیر بھی پائے گردش تقدیر سے نجات
کر دے خدا جو حاضر دربار مصطفی
dil ban gaya hai markaze amware mustafa
نعت : حضور ببن میاں علامہ نیر مکنپوری