ہاں سخی ابن سخی ہیں سیدی قطب. المدار
کیوں کہ اولاد علی ہیں سیدی قطب المدار
یہ نصیبہ کہہ رہی ہیں سیدی قطب المدار
جان من کی زندگی ہیں سیدی قطب المدار
عمر بھر کھایا نہ جس نے اور نہیں پانی پیا
ایسے اک رب کے ولی ہیں سیدی قطب المدار
جو سوالی بنکے پہونچا آپ کے دربار میں
جھولیاں اسکی بھری ہیں سیدی قطب المدار
ہند میں مہکا ہے تجھ سے گلشن دین نبی
باغ زہرہ کی کلی ہیں سیدی قطب المدار
ظلمتیں کافور ںساری ہو گیئں ہیں ہند سے
روشنی ہی روشنی ہیں سیدی قطب المدار
قلب اس کا جگمگا تا ہے شرافت آج بھی
نسبتیں جنکو ملی ہیں سیدی قطب المدار
از نتیجہء فکر
شرافت مداری
بریلی شریف
26جون 2020



