آئی لَو محمد صلی اللہ آئی لَو محمد صلی اللہ

سید روح المنعم

آئی لَو محمد صلی اللہ آئی لَو محمد صلی اللہ
دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے ہر دم ہم یہ صدا

پیار نبی سے کرتے ہیں ہم دنیا کو بتلائیں گے
روکے کوئی ٹوکے کوئی باز نہیں ہم آئیں گے
مرتے دم تک ہم تو لگائیں گے یہ بس نعرہ

دو جگ کے ہیں راج دلارے سب کی آنکھ کے تارے ہیں
جانے سے پیارے مال سے پیارے ہم کو آقا ہمارے ہیں
ان کے قدو میں ناز پہ ارپن ہے جیون اپنا

سارے جہاں کی رحمت بن کر دنیا میں وہ آیا ہے
دنیا والوں کے سر پر اس کی رحمت کا سایہ ہے
سارے عاشق کیوں نہ بھلا ہوں اپنے نبی پہ فدا

صدیق و فاروق عثماں یا وہ علی یا حمزہ ہوں
عمار و عبدالرحماں ہوں یا وہ بلال و طلحہ ہوں
جتنے ہیں اصحاب پیمبر سب کا ہے کہنا

رب کا جو پیغمبر ہے اور جو محبوب یزداں ہے
جان ہماری مال ہمارا سب کچھ اس پہ قربان ہے
ساری امت جان و دل سے اس پر ہے شیدا

نام محمد مٹ نہ سکے گا جب تک دنیا قائم ہے
نام محمد کے صدقے میں ہی یہ سارا عالم ہے
ان کے تصدق سے قائم ہے شاد یہ سارا جہاں

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *