جانمن جنتی

کتاب : جانمن جنتی
ناشر : مداری میڈیا
سن اشاعت : 2025
زبان : اردو
موضوعات : سیرت و سوانح
صفحات : 35
معاون : مولانا قیصر رضا، مولانا سید ظفر مجیب

یہ مجموعہ کسی ایک مصنف کی تصنیف نہیں بلکہ مختلف اہلِ علم و قلم کے مضامین پر مشتمل ہے، جو حضور سرتاجِ ملنگاں، سرگروہِ دیوان گان حضرت سید جمال الدین جان من جنتی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ذاتِ اقدس پر تحریر کئے گئے. حضور جانمن جنتی رضی اللہ عنہ پر کوئی مستقل کتاب نہ ہونے کی وجہ سے اس کو کئی حضرات کے حکم کی تعمیل میں ترتیب دیا گیا ہے۔ ان مضامین کو یکجا کرکے ایک جامع شکل دی گئی ہے تاکہ قارئین یکجا ہوکر استفادہ کرسکیں۔

کتاب کا نام ہم نے جانمن جنتی منتخب کیا ہے یہ لقب سرکار کو جمال الدین کو حضور مدار العالمین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عطا فرمایا تھا: “جان من جنتی”۔

اس مجموعے میں سلسلۂ مداریہ کے مصنف مولانا قیصر رضا اور سوانحِ حیاتِ زندہ شاہ مدار کو ترتیب و تدوین بخشنے والے مولانا سید محمد ظفر مجیب ارغونی مداری کی نگارشات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو مضامین ہماری جانب سے بھی پیش کیے گئے ہیں:
“حضرت سیدنا جمال الدین جان من جنتی مداری کا تعارف”
“مکن پور شریف کا شغلِ دمال”

ہمیں یقین ہے کہ اس مجموعہ کو مطالعہ کرنے کے بعد قارئین کو حضرت سید جمال الدین جان من جنتی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی معرفت اور سلوک و روحانیت کے انوار سے بہرہ ور ہونے کا موقع ملے گا۔

دعاؤں کا طالب
حافظ غلام فرید حیدری مداری

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *