جنہیں حسد ہے علی سے وہ کیا بتائیں گے

syed shajar ali manqabat

جنہیں حسد ہے علی سے وہ کیا بتائیں گے
علی کا رتبہ فقط مصطفے بتائیں گے

علی و فاطمہ روئیں گے جس گھڑی آقا
زبان حال سے کرب و بلا بتائیں گے

علی ہے جنت و دوزخ کا بانٹنے والا
یہ بات شافع روز جزا بتائیں گے

بہت گھمنڈ ہے طاقت پہ اپنی اے مرحب
ذرا ٹھہر تجھے رن میں شہا بتائیں گے

کہیں وصی کہیں وارث کہیں پہ نور مبیں
کہیں نبی انہیں مشکل کشا بتائیں گے

بھٹک رہے ہو شجر کیوں ذرا ادھر آؤ
علی ہی خلد بریں کا پتہ بتائیں گے

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *