جو ہے قاسم اسی سے مانگیں گے

جو ہے قاسم اسی سے مانگیں گے
ہم تو ابن علی سے مانگیں گے

جس نے سب کچھ فدا کیا دیں پر
ہم تو ایسے سخی سے مانگیں گے

رب نے جنت بنائی جس کے لیے
ہم تو جنت اسی سے مانگیں گے

اپنے بچوں کے واسطے خوشیاں
پنجتن کی کلی سے مانگیں گے

کربلا دیکھنے کی ہم مہلت
مختصر زندگی سے مانگیں گے

ظلم پر صبر کا سلیقہ بھی
ہم تو سبط نبی سے مانگیں گے

گرمئ حشر میں سکوں اصغر
تیری تشنہ لبی سے مانگیں گے

ہم تو جنت کے راستے کا پتہ
کربلا کی گلی سے مانگیں گے

شاد جس میں ہو پنجتن کی ثنا
شعر وہ شاعری سے مانگیں گے

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *