مدینہ کتنا اچھا ہے مدینہ کتنا پیارا ہے

syed shajar ali manqabat

دیکھ کے اس کو بولے فرشتے خلد کے بارم بار
مدینہ کتنا اچھا ہے مدینہ کتنا پیارا ہے

اس دھرتی پر رحمت عالم کا ہے جسد خاکی
پاک ہے ایسی وہ دھرتی جس پر نازاں ہے پاکی
اس دھرتی پر جو بھی گیا اس پر رحمت آقا کی
اس دھرتی کی مٹی سے پاتے ہیں شفا بیمار

مسجد ان کی ممبر ان کا اور آقا کی جالی
گلشن طیبہ کا پیارا ہے اور نیارا ہے مالی
بر جانب نورانی فضا ہے ہر جانب خوش حالی
خوشبو سے کتنا ہے معطر طیبہ کا گلزار

گلیاں مہکیں ہر گل مہکے مہکیں ساری فضائیں
مہکے مسجد مہکے ممبر مہکیں ساری ہوائیں
چاروں طرف مہکیں زلفیں سرکار کی جب لہرائیں
آقا کی خوشبو سے ہے مہکے سارے در و دیوار

چلتی ہوائیں چلتے چلتے گیت خوشی کے گائیں
کلیاں مہکیں پھول کھلے اور بھنورے بھی مسکائیں
لیکن اک عاشق تڑپے کچھ لوگ جو طیبہ جائیں
رو کے پکارے ایک دیوانہ ہو جائے دیدار

اجلے اجلے طیبہ والے روشن روشن آنکھیں
لوگ وہاں کے پیارے پیارے پیارے پیاری باتیں
نرم ہیں لہجے لب پہ تبسم اور آقا کی نعتیں
نفرت کا تو نام نہیں ہر سمت جہاں ہے پیار

ایک طرف ہیں فاطمہ زہرا ایک طرف ہیں آقا
بیچ میں میرے جیسا بھکاری دونوں طرف ہیں داتا
آج تو جھولی بھرکے رہے گی خوش ہے شجر یہ منگتا
مانگ لو جو بھی چاہو کھلے ہیں دونوں طرف بھنڈار

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!