نبی کے علم کا گوہر مدار اعظم ہیں
عطائے حضرت حیدر مدار اعظم ہیں
وہ دیکھو نور کا پیکر مدار اعظم ہیں
نوازشوں کا سمندر مدار اعظم ہیں
تمہارے در سے ہے ملتی شفا خدا کی قسم
شکستہ حالوں کے رہبر مدار اعظم ہیں
جو روشنی کو بکھیرے ہوئے ہے عالم میں
اک ایسا نوری سمندر مدار اعظم ہیں
نبی و فاطمہ زہرا علی کے لخت جگر
حذیفہ شامی کے دلبر مدار اعظم ہیں
ملی ہے دولت ایمان جن کے صدقے میں
تمام ولیوں کے سرور مدار اعظم ہیں
بیاں ہو کیسے مجاہد مدار کی عظمت
خلوص و پیار کے پیکر مدار اعظم ہیں
۔۔۔۔ ۔مجاہد مداری
nabi ke il ka gauhar madare aazam hain



