رب تعالی نے کیا ہے تذکرہ صدیق کا
ہے رسول اللہ سے رشتہ جڑا صدیق کا
کر دیا آقا کی خاطر اپنی دولت کو فدا
بعد نبیوں کے ہے اعلی مرتبہ صدیق کا
مل ہی جائے گا یقینا اس کو جنت کا ٹکٹ
جو بھی دل سے کر رہا ہے تذکرہ صدیق کا
جو رہا ہے سنت خیرالوریٰ پر گامزن
اس کو پہنچائے گا جنت راستہ صدیق کا
جس کو آقا نے بڑھایا تھا مصلے پر کبھی
ہے یقینا دوستو یہ مرتبہ صدیق کا
رب مجھے بھی بخش دے گا باطفیل مصطفی
کیوں کہ میں نے پا لیا ہے راستہ صدیق کا
یار غار مصطفی کی یہ مجاہد شان ہے
حشر تک باقی رہے گا مقبرہ صدیق کا




