صدقہ لعلوں کاہو عطا زہرہ
آپ کے در پہ آ گیا زہرہ
امت مصطفی کی ہر عورت
تیرے در کی ہے خادمہ زہرہ
ایک سجدہ ہو رات پہ بھاری
آپ ایسی ہیں ساجدہ زہرہ
بس خدا اور مصطفی جانیں
مرتبہ کیا ہے آپ کا زہرہ
تیرے لعلوں کا ذکر چھڑتے ہی
یاد آتا ہے کربلا زہرہ
جسکی دادی ہیں آمنہ بی بی
ان کی اولاد فاطمہ زہرہ
جن کا بیٹا شہید اعظم ہے
نام ان کا ہے سیدہ زہرہ
شاہ طیبہ کی ہو جگر گوشہ
مصدر فیض مصطفی زہرہ
صدقہ حسنین کا مجھے دیو
میں سوالی ہوں آپ کا زہرہ
لاج رکھ لینا اس شرافت کی
تیرے در کا ہے یہ گدا زہرہ
از قلم
مولاناشرافت علی شاہ مرغوبی
مداری سرنیاں سی بی گنج بریلی



