شہر نبی کے شام و سحر دیکھنے کے بعد
گم ہو گئے ہیں اہل نظر دیکھنے کے بعد
کچھ اور دیکھنے کی ضرورت ہی پھر کہاں
سرکار کائنات کا در دیکھنے کے بعد
اللہ رے وہ گنبد خضری کی رونقیں
حیران ہے ہر ایک نظر دیکھنے کے بعد
دیکھے تو کوئی رحمت عالم کا معجزہ
چلتے ہیں ساتھ ساتھ شجر دیکھنے کے بعد
ملتی نہیں مثال کہیں آپ کی حضور
یہ کہہ رہے ہیں شمس و قمر دیکھنے کے بعد
پائیں نبی کے دین نے کتنی بلندیاں
نیزے پہ وہ حسین کا سر دیکھنے کے بعد
یا رب یہی دعا ہے میری تجھ سے ہر گھڑی
دیکھوں میں کچھ نہ طیبہ نگر دیکھنے کے بعد
عشاق مصطفے تجھے کیسے نہ دیں دعا
دل تیری شاعری کا ہنر دیکھنے کے بعد
share nabi ke shamo sahir dekhne ke baad, naat,syed kainat husain dil