الفتیں اپنی دکھاؤ آئی میلاد النبی

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

الفتیں اپنی دکھاؤ آئی میلاد النبی
نفرتیں دل سے مٹاؤ آئی میلاد النبی

اپنی قسمت کو جگاؤ آئی میلاد النبی
دیپ خوشیوں کے جلاؤ آئی میلاد النبی

ہر جگہ جھنڈے لگاؤ آئی میلاد میلاد النبی
گھر گلی کوچے سجاؤ آئی میلاد النبی

عشق سرکار دو عالم کو بسا کر قلب میں
رات دن نعتیں سناؤ آئی میلاد النبی

عاشق خیرالوری کہتے یہی ہیں ہر جگہ
اوکے خوش جلسہ کراؤ آئی میلاد النبی

جشن میلاد النبی جن کی نظر میں ہے عبث
مل کے سب ان کو جلاؤ آئی میلاد النبی

اے مجاہد تم رسول اللہ کی میلاد پر
نعت کے اشعار گاؤ آئی میلاد النبی

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *