وہیں ہے ہم فقیروں کا ٹھکانا یا رسول اللہ
جہاں پر آپ کا ہے آستانہ یا رسول اللہ
در اقدس کبھی اسکو دکھانا یا رسول اللہ
دل بیمار کی حسرت مٹانا یا رسول اللہ
طواف عشق کرتے ہیں جہاں روح الامیں کر
وہاں کا ہے بڑا منظر سہانا یا رسول اللہ
کوئ نہ نا خدا ہے اور نہ ہے پتوار ہاتھوں میں
مری کشتی کنارے سے لگانا یا رسول اللہ
تمہیں ہے واسطہ زہرہ کے بیٹوں کا مرے آقا
مری خوابیدہ قسمت کو جگانا یارسول اللہ
کبھی سورج کوپلٹانا کبھی چشمے بہا دینا
رکھے گا یاد وہ سارا زمانا یا رسول اللہ
جہاں یہ یاد رکھے گا ترا صہبا میں اے آقا
دوبارا ڈوبے سورج کو اگانا یا رسول اللہ
بلا لو اپنے روضے پہ یا پھر اتنا کرم کر دو
دم آخر مری بالیں پہ آنا یا رسول اللہ
بروز ںحشر جب کوئی کسی کے کام نا آئے
ہمیں دامان رحمت میں چھپانا یا رسول اللہ
مرے آقا صحابہ کو چلایا راستہ جو تھا
شرافت کو اسی رہ پہ چلانا یا رسول اللہ
از نتیجہء فکر
شرافت علی شاہ مداری سرنیاں سی بی گنج بریلی شریف یو پی



