زہرا کے لال ثانی حیدر کی یاد میں

زہرا کے لال ثانی حیدر کی یاد میں
سب رو رہے ہیں سبط پیمبر کی یاد میں

آنکھوں میں کیسے آئیں نہ آنسو حسین کے
عباس جیسے نیک برادر کی یاد میں

ہم کو نجات مل گئی ہرغم سے باخدا
ہم کھو گئے ہیں جب سے بہتر کی یاد میں

اک ماں صدائیں دیتی ہے خیمے سے بار بار
دل کا عجیب حال ہے اصغر کی یاد میں

کوثر پلائیں گے انہیں نانا حسین کے
پانی پلا رہے ہیں جو اصغر کی یاد میں

زینب کو یادعون محمد بھی ہیں مگر
بے چین ہے بہت علی اکبر کی یاد میں

سبط رسول ان کی بھی ہو جائے حاضری
جو بھی تڑپ رہے ہیں تیرے در کی یاد میں

کوئی نہیں جو اس کو دلاسہ دے پیار سے
صغری تڑپ رہی ہے بھرے گھر کی یاد میں

ہم تازیہ ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے دل
سرکار کائنات کے دلبر کی یاد میں

zahra ke lal saniye haidar ki yad men

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *