حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

اشرفیت کا آدم کو مژدہ ملا آگئے مصطفیٰ آگئے مصطفیٰ

On: August 29, 2025 1:23 AM
Follow Us:
misbahul murad

اشرفیت کا آدم کو مژدہ ملا آگئے مصطفیٰ آگئے مصطفیٰ
رنگ لایا براہیم کا مدعا آگئے مصطفیٰ آگئے مصطفیٰ

عام ہو گا زمانے میں طور کرم خون کے آنسو رؤیں گےاہلِ ستم
چھائے گی ہر طرف رحمتوں کی گھٹا آگئے مصطفیٰ آگئے مصطفیٰ

ہے معطر معطر جہاں کی فضا جھوم کر آج مستی میں باد صبا
گنگناتی ہے نغمات صلی علیٰ آگئے مصطفیٰ آگئے مصطفیٰ

پڑھ کے سویا تھا میں رب سلم علی یک بہ یک مجھ پہ انکا کرم ہو گیا
جاگ اٹھا مقدر مرے خواب کا آگئے مصطفیٰ آگئے مصطفیٰ

چھائی تھی ہر طرف ظلمتوں کی گھٹا جانے کیا حشر ہو تا لحد میں مرا
وہ تو کہئے کہ بن کر کرم کا دیا آگئے مصطفیٰ آگئے مصطفیٰ

کیسے حاضر ہیں وہ کیسے ناظر ہیں وہ کیسے حامی ہیں وہ کیسے ناصر ہیں وہ
ہم نے جب المدد یا نبی کہدیا آگئے مصطفیٰ آگئے مصطفیٰ

آئی ہے زندگی میں جو شکل گھڑی اس پہ جب بھی پڑی ہے مصیبت کوئی
ایک دم بن کے ” مصباح ” کا آسرا آگئے مصطفیٰ آگئے مصطفیٰ

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment