حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

تسنیم و حوض کوثر و زمزم حسین کا

On: March 5, 2025 6:08 PM
Follow Us:
 تسنیم و حوض کوثر و زمزم حسین کا

رہن کرم ہے ساغر ہر جم حسین کا


کرب و بلا میں غم کا سمندر ابل پڑا

پھر بھی ہوا نہ دامن دل نم حسین کا


لوگو ! تم اپنے سارے ہی غم بھول جاؤ گے

مل کر کروگے ذکر جو باہم حسین کا


نیزے پہ چڑھ کے دیتا ہے تکبیر کی صدا

باطل کے آگے سر نہ ہو ا خم حسین کا


لوح جہاں سے مٹ گیا اے شمر تیرا نام

لہرا رہا ہے آج بھی پرچم حسین کا


میں کیا ہوں اور بساط ہی ” مصباح ” کیا میری

کرتے ہیں احترام دو عالم حسین کا
 ـــــــــ
——

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment