حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

جو بھی زندہ مدار والا ہے

On: March 5, 2025 5:59 PM
Follow Us:
 جو بھی زندہ مدار والا ہے

اسکا دنیا میں بول بالا ہے


اولیاء میں مدار کا درجہ

سب سے افضل ہے سب سے اعلیٰ ہے


ہو گئے اس پر دو جہاں روشن

پی لیا جس نے تیرا پیالا ہے


اور بھی ہیں کریم دنیا میں

تیر ا طرز کرم نرالا ہے


سچ تو یہ ہے مدار کے دم سے

ہند میں دین کا اجالا ہے


آج غرا رہے ہیں وہ جنکو

تیرے دم سے ملانوالا ہے


چھوڑ کر عارضی ہر ایک خوشی

آپ کے غم کو دل میں پالا ہے


سب سے اونچی ہیں چوٹیاں جسکی

تو ولایت کا وہ ہمالہ ہے


تجھکو مصباح مل گئے جو مدار

یہ تو انعام حق تعالیٰ ہے
 
ـــــــــ
——

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment