حسین لفظوں کے پیارے گلاب چن چن کر

 حسین لفظوں کے پیارے گلاب چن چن کر

لکھیں گے نعتِ رسالتمآب چن چن کر


تمہیں مزمل و طٰہٰ مدثر و یاسیں

تمہیں خدا نے دیئے ہیں خطاب چن چن کر


یہ نقش پائے حبیب خدا ہیں یا لوگوں!

زمیں پر رکھے گئے ماہتاب چن چن کر


پئے رسول صحابہ کی شکل میں دیکھو

خدا نے بھیجے ہیں کیا آفتاب چن چن کر


مرے لئے وہ حقیقت بنیں گے کب طیبہ

سجا کے رکھے ہیں جو میں نے خواب چن چن کر


کتا بیں دیکھیے تاریخ کی غلام ان کے

جہاں میں لاتے ہیں کیا انقلاب چن چن کر


کریں گے مجھ سے نکیرین قبر میں جو سوال

ترے کرم سے میں دوں گا جواب چن چن کر


مرے حضور سے الفت ہے جن کو اے ” مصباح”

وہ بخشے جائیں گے روز حساب چن چن کر
ـــــــــ

——


Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *