حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

مقام قرب کیا ہے اور کیا شان محمد ہے

On: March 5, 2025 6:52 PM
Follow Us:

 

مقام قرب کیا ہے اور کیا شان محمد ہے
و ہی بتلائے گا جو مرتبہ دانِ محمد ہے

وہی فرمان حق بھی ہے جو فرمان محمد ہے
سمجھئے کس قدر دشوار عرفان محمد ہے

دیا درس مکمل جس نے ہم کو دین فطرت کا
قسم اللہ کی وہ صرف قرآن محمد ہے

پروں سے جھاڑتا رہتا ہے ان کے آستانے کو
نہ ہو جبریل کیوں نازاں کہ دربان محمد ہے

مذاق جستجو نے لاتعین میں جہت پائی
شعور و فکر انساں پر صداحسان محمد ہے

مدینہ کیا وہی ہیں خانہ کو نین کے مالک
جہاں میں جو بھی ہے مخلوق مہمان محمد ہے

جلال مہر کی محشر میں محشر خیزیاں توبہ
وہی محفوظ ہے جو زیر دامانِ محمد ہے

نہ خوف تشنگی ہوگا ادیب ” ان کے غلاموں کو
کہ جاری حشر میں دریائے فیضانِ محمد ہے

 _______________


_________

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment