حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

میری ہی نہیں سارے زمانے کی خوشی ہے

On: August 29, 2025 1:51 AM
Follow Us:
سید روح المنعم

میری ہی نہیں سارے زمانے کی خوشی ہے
کونین میں سرکار کے آنے کی خوشی ہے

ہر ایک گلی کوچہ و بازار سجے ہیں
سرکار کی میلاد منانے کی خوشی ہے

آئے ہیں نبی چھائی گھٹا دہر میں ہر سو
اللہ کی رحمت میں نہانے کی خوشی ہے

بھنورے کو پپیہے کو نسیم سحری کو
نغمات نبی سب کو سنانے کی خوشی ہے

جبرئیل امیں خُلد سے لائے ہیں دو جوڑے
حسنین کو یوں عید منانے کی خوشی ہے

ہے جور و ستم پھر بھی بلال حبشی کو
سرکار کا غم دل میں بسانے کی خوشی ہے

سن کر میرے اشعار سبھی کو ہے مسرت
ائے شاد مجھے نعت سنانے کی خوشی ہے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment