حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

نبی کے ذکر کی جو محفلیں سجاتا ہے

On: March 5, 2025 6:01 PM
Follow Us:
 نبی کے ذکر کی جو محفلیں سجاتا ہے

قسم خدا کی وہ جنت میں گھر بناتا ہے


درود پاک سے جی اپنا کیوں چراتا ہے

درود پاک تو نسلوں کے کام آتا ہے


اے نور والے تری نوری نوری یادوں سے

ہمارے دل کا ہر اک گوشہ جگمگاتا ہے


حضور طیبہ میں بے چین ہوتے ہیں اس دم

کسی غریب کا جب کوئی دل دکھاتا ہے


ضیائے عشق رسالت نصیب ہے جس کو

قدم قدم پہ وہ شمع وفا جلاتا ہے


حبیب خالق کونین کے سوا ” مصباح”

وہ کون ہے کہ خدا جس کے ناز اٹھاتا ہے
ـــــــــ

——


Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment