madaarimedia

کچھ اس طرح سے دلوں میں سما گئے شبیر

 کچھ اس طرح سے دلوں میں سما گئے شبیر

کوئی بھی ذکر چھڑا یاد آگئے شبیر


دکھا کے صبر و تحمل کے بے بہا جوہر

ستم کی آہنی دیوار ڈھاگئے شبیر


جہاں بھی ہم نے مصیبت میں ان کو یاد کیا

وہیں پہ بہر مدد بڑھ کے آگئے شبیر


بجھا کے ایک دیا کربلا کی دھرتی پر

وفا کے نور سے عالم سجا گئے شبیر


کٹا کے سجدۂ آخر میں اپنی گردن کو

نبی کے دین کی عظمت بچا گئے شبیر


رضائے حق کیلئے اپنی جاں فدا کرکے

ہنر حیات کا سب کو سکھا گئے شبیر


ضیائے صبر ہر اک سو بکھیر کر مصباح “

جہاں سے ظلم کی ظلمت مٹا گئے شبیر
 ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories