کیا نور کی بارش ہے کیا جلوہ فشانی ہے

 

منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ 

کیا نور کی بارش ہے کیا جلوہ فشانی ہے
اللہ نے رحمت کی چادر یہاں تانی ہے

ایین بھی عقیدت کی تابندہ نشانی ہے
ہے دودھ کا دودھ اس میں اور پانی کا پانی ہے

ولیوں کو جو آقا کی فیضان رسانی ہے
مانی تو ہے منکر نے پر دیر سے مانی ہے
Madaarimedia.com
ہے تشنہ لبو اس کا رشتہ اس جالی سے
وہ موج کرم جس میں کرثر کی روانی ہے

آتے ہیں نظر والے ہو کر جو برہنہ پا
یہ پاس ادب سمجھوں یا مرتبہ دانی ہے

وسعت ہے مگر اس کی سرکار مدرینہ تک
یوں تو مری نسبت کی چھوٹی سی کہانی ہے

فہرست غلامی میں ہم بھی ہیں مرے آقا
یہ حاضر در ہونا اک یاد دہانی ہے

قربان ادیب اپنے آقا کی عنایت کے
میں نے غم دوراں کی کچھ اصل نہ جانی ہے
—————–
Madaarimedia.com



Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *