madaarimedia

آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

 
خوش ہے خدا کی ساری خدائی دی حوروں نے صدا
آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

یہ جھوم جھوم کے کالی گھٹائیں کہنے لگیں
اور انبیاء و رسل کی دعائیں کہنے لگیں
زمیں پہ آج خدا نے یہ کس کو بھیجا ہے
ہوا سے پوچھا گیا تو ہوائیں کہنے لگیں

آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

صحرا صحرا گلشن گلشن دھوم مچی ہے آگن آگن
آئے ہیں سرکار مدینہ سارا جہاں ہے روشن روشن
نور سے جس کے چاند ستارے بھی پاتے ہیں ضیاء

آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

بوطالب کے گود کے پالے میرا جیون تیرے حوالے
صبر و وفا ہے تجھ پر نازاں رحمت عالم رحمت والے
طائف میں پتھر کے بدلے جو دیتا ہے دعا

آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

چاند ستارے اسکے لئے ہیں منظر سارے اسکے لئے ہیں
اس دھرتی سے عرش بری تک سارے نظارے اسکے لئے ہیں
جس کے لئے دنیا یہ بنی ہے وہ محبوب خدا

آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

قبر میں تھا گھنگھور اندھیرا سہما سہا تھا دل میرا
وہ تو کہو سرکار مدینہ آگئے لیکر نوری چہرہ
دور ہوئی ہے قبر کی ظلمت جب وہ نور خدا

آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

وہ میلاد کے دشمن ہیں جو اللہ سمجھے گا ایسوں کو
جو گستاخ سرور دیں ہیں ہر جانب ہونگے وہ رسوا
ذکر نبی کے منکر کا شیطان سے ہے رشتہ

آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

ہر جانب ہے نفسی نفسی کوئی نہی سنتا ہے کسی کی
دوش پہ کالی کملی ڈالے آئے جب محشر میں نبی جی
سن کے ہوئے خوش سارے عاصی جب وہ روز جزا

آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

ہر گھر میں جھنڈے لہرائے سج گئی گلیاں اور چوراہے
شاد خوشی کے دیپ جلے ہیں رحمت کے بادل ہیں چھائے
مہکی مہکی ہیں یہ فضائیں ہے پُر کیف ہوا

آئے آئے محمد صل اللہ آئے آئے محمد صل الله

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories