madaarimedia

آمنہ کے پیارے کالی کملی والے

 
آمنہ کے پیارے کالی کملی والے
دل میں ہیں ہمارے کالی کملی والے

با خدا ہیں تیرے نور سے منور
چاند اور تارے کالی کملی والے

تیرے پیارے پیارے در پہ ہے نچھاور
خلد کے نظارے کالی کملی والے

کربلا میں دیں پر ہو گئے نچھاور
آپ کے دلارے کالی کملی والے

آپ کے صحابہ راہ جو دکھائیں
ایسے ہیں ستارے کالی کملی والے

دور کیجئے غم ائے رسول اکرم
ہم ہیں غم سے ہارے کالی کملی والے

خلق کی خدا نے ہے میرے سار یہ ساری دنیا
نور سے تمہارے کالی کملی والے

شاد لکھتا جائے نعت مصطفیٰ کے
شعر پیارے پیارے کالی کملی والے

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories