madaarimedia

آگئے آگئے مصطفى آگئے

 

ابر اخلاص کے ہر طرف چھا گئے

آگئے آگئے مصطفى آگئے


اوس و خزرج کے دل کی کدورت مٹی

عالم کفر میں پڑگئی کھل بلی

رومی اور پارسی سن کے گھبرا گئے


آگئے آگئے مصطفیٰ آگئے


آفتاب عرب سے جو پھوٹی کرن

جگمگانے لگی انجمن انمن

دل جو تاریک تھے روشنی پاگئے


آگئے آگئے مصطفیٰ آگئے


اس جہاں سے بلندی و پستی مٹی

اور زمیں آسماں کے گلے مل گئی

ہر طرف پرچم امن لہرا گئے


آگئے آگئے مصطفیٰ آگئے


مومنوں کو ملا قرب اللہ کا

اولیاء کو ملی دولت بے بہا

انبیاء ورسل مدعا پاگئے


آگئے آگئے مصطفیٰ آگئے


غم کی تاریکیوں کو ملی روشنی

بھیگی آنکھوں سے محضر جو آواز دی

میری آنکھوں کے آنسو جلا پاگئے


آگئے آگئے مصطفیٰ آگئے
 ——

—–

Leave a Comment

Related Post

Top Categories