madaarimedia

آگئے شاہ ہدی آگئے شاہ ہدی

 عالم کفر و جہالت میں ہے محشر برپا

آگئے شاہ ہدیٰ آگئے شاہِ ہدیٰ


اب غریبوں پہ کوئی ظلم نہ ڈھا پائے گا

دیکھنا دنیا کا نقشہ ہی بدل جائے گا

روئینگے خون کے آنسو ستم و جور و جفا


آگئے شاہ ہدی آگئے شاہ ہدی


مرکز دید بنا آمنہ بی بی کا گھر

اپنے دامن کو پسارے ہیں کھڑے شمس و قمر

مانگنے آئے ہیں سب نورِ نبی کا صدقہ


آگئے شاہ ہدی آگئے شاہ ہدی


پڑھ رہے نعت نبی جھوم کے ہیں لوح و قلم

لامکاں میں ہے نظر آتا خوشی کا عالم

عرش اعظم پہ ہے میلاد نبی کا جلسہ


آگئے شاہ ہدی آگئے شاہ ہدی


نفرتیں دیکھنا سنسار سے مٹ جائینگی

ہر طرف پیار کی اب کھیتیاں لہرائینگی

خشک دھرتی کیلئے بن کے کرم کا دریا


آگئے شاہ ہدی آگئے شاہ ہدی


چاہے وہ حور و ملائک ہوں کہ ہوں جن و بشر

آج بس ایک ہی نغمہ ہے سبھی کے لب پر

مرحبا صل علی صل علی صل علی


آگئے شاہ ہدی آگئے شاہ ہدی


دیکھئے آئی ہے کس شان سے ایمان کی رُت

کہہ کے اللہ احد گر پڑے پتھر کے بت

کس قدر رسوا ہوئے آج سبھی جھوٹے خدا


آگئے شاہ ہدی آگئے شاہ ہدی


قبر میں مجھ سے فرشتوں نے ہے جس دم پوچھا

کون ہے رب ترا کیا دین ہے تیرا بتلا

خیریت ہوگئی دکھلانے وہ نوری چہرہ


آگئے شاہ ہدی آگئے شاہ ہدی


انکے جیسا کوئی غمخوار نہیں مل سکتا

ان سا ” مصباح ” مدد گار نہیں مل سکتا

گھِر کے طوفان بلا میں انہیں جب دی ہے صدا


آگئے شاہ ہدی آگئے شاہ ہدی
ـــــــــ

——


Leave a Comment

Related Post

Top Categories