امین حکمت حیدر امام باقر ہیں
فراستوں کا سمندر امام باقر ہیں
ہے واقعی میں ہر اک فن انہیں کا رہن کرم
ہر ایک علم کا مصدر امام باقر ہیں
جہاں بھی دیکھو وہیں ہیں حکومتیں انکی
گدا تمہارے سکندر امام باقر ہیں
ہے جو بھی عاشق خیر الوریٰ وہ کہتا ہے
کہ بہتروں سے بھی بہتر امام باقر ہیں
جہاں میں بکھری ہے ہر سمت جسکی تابانی
اک ایسا ماه منور امام باقر ہیں
کرائی جس سے صحابی نے مغفرت کی دعا
وه ابن شافع محشر امام باقر ہیں
نہ آئے سامنے دنیا سے کہدو اے مصباح
ہماری فکر کا محور امام باقر ہیں