madaarimedia

انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

 
کہاں عرشِ اعظم ہے تحتُ سرہ ہے
انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے
نہیں کچھ بھی ان کی نظر سے چھپا ہے
انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

رسول مکرم حبیب خدا سے
نہیں غیب کچھ بھی ہے خیر الوریٰ سے
زمینوں میں کیا آسمانوں میں کیا ہے

انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

کہاں پر ہے جنت کہاں پر ہے دوزخ
کہاں ہیں فرشتے کہاں رب کا مند
کہاں آشیاں حور و غلمان کا ہے


انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

کہا رب نے آ پاس محبوب داور
ائے روح الامیں تو ٹھہر جا وہیں پر
کہ تیری تو حد سدرۃ المنتہیٰ ہے

انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

خدا کو کوئی جانتا ہی نہیں تھا
یہ احساں ہے سب پہ رسول خدا کا
انہی نے بتایا خدا کا پتہ ہے

انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

یہ کہتے ہیں نبیوں کے سلطان اک دن
یہی لوگ لائیں گے ایمان اک دن
نہ طائف میں بھی اس لئے بددعا ہے

انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

یہ جاھل نے پوچھا اگر تم نبی ہو
ہے مٹھی میں کیا میری تم یہ بتاؤ
تو دست جہالت سے آئی صدا ہے

انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

عمر کو نبی نے گلے سے لگایا
ابو جہل آقا پہ ایماں نہ لایا
درختوں نے کیوں اُن کا کلمہ پڑھا ہے

انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

کھڑے سب گنہگار ہیں روز محشر
پلانا کسے شاد ہے جام کوثر
جو محبوب رب خاتم الانبیاء ہے

انہیں سب پتا ہے انہیں سب پتا ہے

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories