حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

بنایا مٹی تو ایسا بنا دیا ہوتا

On: May 2, 2025 2:17 AM
Follow Us:
 
بنایا مٹی تو ایسا بنا دیا ہوتا
غبار راہ مدینہ بنا دیا ہوتا

نہ چاند اور نہ تارا بنا دیا ہوتا
در رسول کا ذرہ بنا دیا ہوتا

غلام نور مجسم قدم کہاں رکھتے
جو رب نے آپکا سایہ بنا دیا ہوتا

جو دیکھتا مجھے کہتا یہ ہے نبی کا غلام
میرے خدا مجھے ایسا بنا دیا ہوتا

تلوں سے خلد میں محروم حوریں رہجاتیں
بلال کو جو نہ کالا بنا دیا ہوتا

میرا وجود بھی ہو جاتا عرش کا ہمسر
جو مجھ کو خاک مدینہ بنا دیا ہوتا

ملا نہ پاتا یہ سورج بھی مجھ سے آنکھیں کبھی
نبی کا نقش کف پا بنا دیا ہوتا

میں اُڑ کے شاد پہنچتا دیار عرض نبی
جو اس نے مجھ کو پرندا بنا دیا ہوتا

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment