بیکس پہ ترس کھاؤ مدینے کی ہواؤ

 بیکس پہ ترس کھاؤ مدینے کی ہواؤ

آؤ مرے پاس آؤ مدینے کی ہواؤ

کجلائے ہوئے عشق نبی کے ہیں شرارے

پھر سے انہیں دہکاؤ مدینے کی ہواؤ


تم چومتی ہو بارگاہ نور کے پردے

تقدیر پہ اتراؤ مدینے کی ہواؤ

@madaarimedia

آؤ دل بے تاب لیئے جاؤ خدا را

کچھ تو مرے کام آؤ مدینے کی ہواؤ


چھلکے مرے پیمانے سے صہبائے ندامت

تم رحمتیں برساؤ مدینے کی ہواؤ


ممکن نہیں جو گلشن طیبہ کی زیارت

خوشبو ہی اڑا لاؤ مدینے کی ہواؤ


محفوظ کیسے ہو لب آقا کی ہر اک بات

اک بار تو دہراؤ مدینے کی ہواؤ


جس خاک نے چومے ہیں کف پائے محمد

اس سے مجھے کفناؤ مدینے کی ہواؤ


محتاج کرم ایک چراغ سحری ہے

لللہ نہ کتراؤ مدینے کی ہواؤ


حال دل مہجور بیاں کرنا ہے تم کو

سینے میں اتر جاؤ مدینے کی ہواؤ


پا جائے ادیب ” امن و اماں فکر جہاں سے

احساس پہ چھا جاؤ مدینے کی ہواؤ
————

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *