تمہاری عظمتیں قطب المدار کیا کہنا
ہو اولیاء کے تمہیں تاجدار کیا کہنا
جو عرش و کرسی کو چاہو تو منتقل کردو
دیا خدا نے نہیں اختیار کیا کہنا
جو اس کو دیکھو تو طیبہ کی یاد آتی ہے
مرے مدار تمہارا دیار کیا کہنا
نصیبہ کہنے لگیں پاکے مدعا اپنا
مرے انیس مرے غمگسار کیا کہنا
نثار جان مری جانمن کے قدموں پر
ملا جنہیں مرے آقا کا پیار کیا کہنا
تمام ولیوں میں جن کی کوئی مثال نہیں
مدار پاک ہیں وہ روزہ دار کیا کہنا
ہے ترے دم سے شاداب ہند کا گلشن
اے پنجتن کے چمن کی بہار کیا کہنا
ہو جیسے سر پہ تنی چادر کرم مصباح
در مدار کا اڑتا غبار کیا کہنا