حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

تمہارے روضے کا ہر زاویہ نرالا ہے

On: March 5, 2025 5:58 PM
Follow Us:
 تمہارے روضے کا ہر زاویہ نرالا ہے

چراغ جلتا نہیں ہے مگر اجالا ہے


جمال و نور کی چادر تنی ہے ہر جانب

حلب سے ہند میں یہ کون آنے والا ہے


تمہارے طرز ہدایت نے اے مدار جہاں

غرور کفر اشارے میں توڑ ڈالا ہے


یہ ہے مدار دو عالم کی نسبتوں کا اثر

جو ہم غریبوں کا دنیا میں بول بالا ہے


میں ڈگمگایا کبھی زندگی کی راہوں میں

تو بڑھ کے تیرے کرم نے مجھے سنبھالا ہے


سمجھ میں آگیا مفہوم آیۃ کوثر

پیا جو نسبت قطب جہاں کا پیالا ہے


مدار پاک ہو مصباح پر نگاہیں کرم

کہ اسکا دل نہیں سینے میں دکھتا چھالا ہے
 
ـــــــــ
——

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment