حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

جان رسول فخر صحابہ حسین ہیں

On: June 27, 2025 12:57 AM
Follow Us:

جان رسول فخر صحابہ حسین ہیں
لیکن نہ شمر سمجھا کہ کیا کیا حسین ہیں

وہ خود تو بوند بوند کو ترسا کئے مگر
تشنہ لبوں کے واسطے دریا حسین ہیں

اسلام کی حیات ہیں اور دیں کے ناخدا
لاریب رشک نوح مسیحا حسین

یوں تو ہر اک شہید کا ہے مرتبہ بلند
لیکن سبھی شہیدوں میں یکتا حسین ہیں

دین رسول ہم کو ملا ہے رسول سے
لیکن بنائت حرمت کعبہ حسین ہیں

اللہ رے خون فاطمہ زہرا کا احترام
عباس نے یہی کہا آقا حسین ہیں

محضر یہ فخر ہے کہ غلام مدار ہوں
اجداد میں مرے مرے آقا حسین ہیں

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment