madaarimedia

جان رسول لخت دل فاطمه حسن

 جان رسول لخت دل فاطمه حسن

ہیں آپ نور عین علی مرتضی حسن


دنیا کو یاد آگئی صلح حدیبیہ

سنکر تمہاری صلح کا وہ واقعہ حسن


گالی کے بدلے بدوی کو دیکر اشرفیاں

تم نے کرم کا فلسفہ سمجھا دیا حسن


محشر میں عاصیوں کے بہت کام آئیگی

تطہیر کی جو اوڑھے ہوئے ہیں ردا حسن


ہر ایک کے نصیب میں یہ نعمتیں کہاں

تم کو حسین پاک کا بھائی ملا حسن


کہتا ہے ہم شبیہ پیمبر تجھے جہاں

ہم خواب ہی میں دیکھ لیں چہرا ترا حسن


گھیرے ہوئے ہیں اسکو زمانے کی گردشیں

مصباح پر بھی کیجئے چشم عطا حسن
 
ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories