جذب جنوں ہے رہبر اور شوق ہمسفر ہے

 جذب جنوں ہے رہبر اور شوق ہمسفر ہے

سجدے ہیں والہانہ طیب کی رہ گزر ہے


ملتی ہے روح و دل کو آسائشوں کی لذت

ہر ذرہ مدینہ اک جنت نظر ہے


اللہ کو بھی جس کی فرقت نہیں گوارا

وہ کیا ہے کون جانے کہنے کو ہاں بشر ہے


یا ہے کمال صنعت ملبوس بندگی میں

یا شکل مصطفیٰ میں خود حسن جلوہ گر ہے

@madaarimedia

عشق خدا کیا راہیں، دشوار تو ہیں لیکن

دیوانه مصطفیٰ کا پہلے سے باخبر ہے


سب کیفیات عالم بے اعتبار یکر

بس تعشق مصطفیٰ ہی دنیا میں معتبر ہے


ٹکرائے گی یقیناً روضے سے مصطفیٰ کے

میری فغان دل میں کچھ بھی اگر اثر ہے


محشر میں ہو گی پرسش سچ ہے ادیب

” لیکن مداح مصطفیٰ کو ڈر ہے نہ کچھ خطر ہے
—————–

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *