حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

جس کا ہر سمت اجالا ہے مدار عالم

On: March 5, 2025 5:45 PM
Follow Us:
 جس کا ہر سمت اجالا ہے مدار عالم

وہ فقط آپ کا جلوہ ہے مدار عالم


مرتبے میں وہ زمیں خلد سے بھی بہتر ہے

جس جگہ آپ کا روضہ ہے مدار عالم


آپ فرمائیں نہ کیسے انا شمس الافلاک

آپ کی شان ہی اعلیٰ ہے مدار عالم


عرض غم آپ سمجھتے ہیں یہ ہے اور ہی بات

ہم کو کیا اتنا سلیقہ ہے مدار عالم


تاج پہنا کے ولایت کا رسول کل نے

ہند میں آپ کو بھیجا ہے مدار عالم


مل گیا میرے سفینے کو کنارا محضر

جب زباں پہ میری آیا ہے مدار عالم
  ——

—–

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment