سوئی تقدیر اپنی جگاؤ
جشن مولود کعبه مناو
جسکو کہتا زمانہ ہے حیدر
جسکے ہاتھوں ہوئی فتح خیبر
اسکی عظمت کے تم گیت گاؤ
جشن مولود کعبه مناو
جسکی جرات پہ حیراں عرب ہے
شیر یزدان جس کا لقب ہے
نام پر اسکے قربان جاؤ
جشن مولود کعبه مناو
جسکے حق میں ہے قول رسالت
دیکھنا اسکو ہے اک عبادت
ذکر کی اسکے محفل سجاؤ
جشن مولود کعبه مناو
جنکو حاصل ہے نسبت نبی سے
پیار کرتے ہیں جو بھی علی سے
انکی راہوں میں پلکیں بچھاؤ
جشن مولود کعبه مناو
پایا بیدار جسنے مقدر
سویا جو بستر مصطفے پر
اسکی یادوں سے قسمت جگاؤ
جشن مولود کعبه مناو