حاصل قرآں کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کعبہ ایماں کون محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کس کو بنایا ہے مالک نے مختار کو نین
کس کو ملا بتلاؤ ذرا قرب قاب قوسین
عرش کا مہماں کون محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کس کے پاؤں کی دھول بنی ہے اہل نظر کو چندن
کس کے پیسنے کی خوشبو سے مہکے گلشن گلشن
جیوسلم خلد به داماں کون محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کون ہے بنکر آیا جہاں میں رحم و کرم کا سنگ
کس نے لگا یا مظلوموں کے زخمی دلوں پر مرہم
درد کا درماں کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
حشر کی تپتی دھوپ میں کس کا دامن کام آئے گا
کون ہماری پیاس پہ جام کوثر چھلکائے گا
شافع عصیاں کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کس کے خیالوں میں گم ہوکر کھلتے ہیں اسرار
کس کے ذکر سے مل جاتا ہے بیکل دل کو قرار
تسکین جاں کون محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جن و ملائک حور و غلماں سب کس پر قربان
کس کی بلندی دیکھ کے سدرہ کا پنچھی حیران
ایسا انساں کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم
دنیا کو اس طور سے بھی جینے کی ادائیں دی ہیں
یہ تو بتاؤ پتھر کھاکر کس نے دعائیں دی ہیں
پیکر احساں کون محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کس کے سر پر رب نے رکھا محبوبی کا تاج
کس نے کیا ” مصباح ” جہاں میں سب کے دلوں پر راج
فخر سلیماں کون محمد صلی اللہ علیہ و سلم