حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

حامل آیۃ تطہیر علی کا گھر ہے

On: October 1, 2025 11:36 AM
Follow Us:
 حامل آیۃ تطہیر علی کا گھر ہے

کس قدر صاحب توقیر علی کا گھر ہے


سب سے پہلے جسے خالق نے کیا تھا تخلیق

ہاں اسی نور کی تنویر علی کا گھر ہے


واقعہ کرب و بلا کا بتاتا ہے ہمیں

صبر و ایثار کی تصویر علی کا گھر ہے


سب جسے بولتا قرآن کہا کرتے ہیں

سچے لفظوں کی وہ تحریر علی کا گھر ہے


سہکے ہر طرح سے تخریب پسندوں کے ستم

دے گیا جذبئہ تعمیر علی کا گھر ہے


ہیں گنہگار یہی سوچ کے شاداں نازاں

رکھتا فردوس کی جاگیر علی کا گھر ہے


جو براھیم نے دیکھا تھا کبھی اے مصباح

بس اسی خواب کی تعبیر علی کا گھر ہے
 
ـــــــــ
——

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment