حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

حسن پر جن کے فدا چاند ستارے ہوں گے

On: March 5, 2025 6:01 PM
Follow Us:
 حسن پر جن کے فدا چاند ستارے ہوں گے

کتنے دلکش وہ مدینے کے نظارے ہوں گے


صرف اک مجھ سے گنہگار نہیں محشر میں

انبیاء بھی مرے آقا کے سہارے ہوں گے


کتنی پرنور مدینے کی وہ گلیاں ہونگی

چاند سورج جہاں دامن کو پسارے ہوں گے


ان کے قدموں پہ فدا ہوگی یہ ساری دنیا

مرے سر کار جو شیدائی تمہارے ہوں گے


دور رہ کر در سرکار سے میں نے یارو!

سوچو کس طرح شب و روز گزارے ہوں گے


میں ہوں سرکار کا دیوانہ ہٹو طوفانو!

منتظر میرے سفینے کے کنارے ہوں گے


جاگ اٹھے گامرا سویا مقدر ” مصباح “

انکی جانب سے جو رحمت کے اشارے ہوں گے
ـــــــــ

——


Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment